اقوام متحدہ کے ادارے
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن .آئی ایل او. نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے دنیا
بھر میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور ڈھائی کروڑ مزید افراد بے روزگار ہوں
گے-
بدھ کو اپنے ایک بیان میں آئی ایل او نے خبردار کیا ہے کہ کورونا سے نہ صرف بے روزگاری میں اضافہ ہوگا
بلکہ مزدوروں کی آمدنی میں بھی بہت زیادہ کم ہو گی-
ایک تازہ تحقیق میں آئی ایل او نے خبردار
کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے لیبر مارکیٹ
پر دور رس اثرات ہوں گے۔ آئی ایل او کے مطابق کورونا صرف صحت کے متعلق عالمی بحران نہیں رہا بلکہ ایک بہت بڑا معاشی اور
لیبر مارکیٹ کا بحران بھی ہے جس کے لوگوں کی زندگیوں پر بڑے اثرات ہوں گے-
آئی آیل او کی تحقیق کے مطابق کورونا
وائرس کے پھیلاؤں کے تناظر میں دنیا کو بے روزگاری اور جزوی ملازمتوں میں اضافے کے
لیے تیار ہونا چاہیے۔
تحقیق میں مختلف ممکنہ منظر ناموں اور
حکومتوں کے تیز ردعمل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتہائی ساز گار منظر نامے
کی صورت میں بھی کم از کم 53 لاکھ لوگ بے روزگار ہوں گے۔
آئی ایل او کے مطابق دوسری صورت میں دو
کروڑ 47 لاکھ بے روزگار ہوں گے جو کہ 2019 کے رجسٹرڈ 18 کروڑ 80 لاکھ بے روزگاروں
کے علاوہ ہوں گے-
آمدنی
میں کمی 860 ارب ڈالر سے لے کر 3.4 کھرب ڈالر کے درمیان ہوگی۔
No comments:
Post a Comment