کورونا سے ڈھائی کروڑ افراد بے روزگار ہوں گے! اقوام متحدہ


اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن .آئی ایل او. نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور ڈھائی کروڑ مزید افراد بے روزگار ہوں گے-
بدھ کو اپنے ایک بیان میں آئی ایل او  نے خبردار کیا ہے کہ کورونا سے نہ صرف بے روزگاری میں اضافہ ہوگا بلکہ مزدوروں کی آمدنی میں بھی بہت زیادہ کمی آئے گی-
ایک تازہ تحقیق میں آئی ایل او نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے لیبر مارکیٹ پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے-

No comments:

Post a Comment