ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت کی منظوری

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت کی منظوری



خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں واقع ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کا مجاز قرار دے دیا گیا ہے
صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو اب خیبرپختونخوا کے ہزارہ ریجن کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ لیبز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے
اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز پر سوات میں قائم سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال اور پشاور میں واقع حیات آباد میڈیکل کمپلیس کو بھی کورونا ٹیسٹ لینے کا مجاز قرار دیا گیا تھا۔


صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ نئی ٹیسٹ لیبز کی منظوری سے صوبے میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

No comments:

Post a Comment