پنجاب میں کورونا کے ساتھ ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا

  • کورونا کے ساتھ ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا- محکمہ صحت پنجاب  کے مطابق موسم تبدیل ہوتے ہی صوبے میں ڈینگی کے 12 مریض سامنے آگئے
  • محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ دو مریضوں کا تعلق اسلام آباد اور 8 کا تعلق دیگر شہروں سے ہے۔ جبکہ 2 کا تعلق لاہور سے ہے
  • محکمہ صحت نے مزید کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے- انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے
  •  ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے تاحال کوئی انتظام نہیں کیا۔
  •  ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام نے بتایا کہ بارشوں کے سبب ڈینگی لاروا نکلا ہے- اسے تلف بھی کیاجارہاہے۔ ڈینگی ٹیمیں کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہی ہیں
  • ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام نے مزید کہا کہ ماسک گلوز پہنےٹیمیں ڈینگی لاروا ختم کررہی ہیں

No comments:

Post a Comment