سعودی عرب سے واپسی کے خواہشمند –ابشر- پر اندراج کرائیں


سعودی عرب سے واپسی کے خواہشمند –ابشر- پر اندراج کرائیں


خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی جنہوں نے ایگزٹ ری انٹری یا فائنل ایگزٹ ویزا حاصل کیا ہوا ہے اور وہ اپنے ملک جانے کے خواہشمند ہیں فوری طور پر ’ابشر‘ اکاونٹ پر اپنا اندراج کرائیں۔
’مملکت میں مقیم غیر ملکی جنہوں نے خروج و عودہ یا خروج نہائی ویزہ حاصل کیا ہے مگر وہ کورونا وائرس کی وجہ سے فضائی سفر پر عائد پابندیوں کے باعث اپنے وطن نہیں جا سکے ان کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وطن جانے کے خواہشمند اپنے بارے میں معلومات وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل اکاونٹ ’ابشر‘ پر فوری طور پر فیڈ کریں تاکہ ان کے معاملات کو نمٹایا جاسکے.
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وطن واپس جانےکے خواہشمندوں کےلیے خصوصی انتظامات کے تحت متعلقہ حکومتی اداروں سے معاملات طے کیے جارہے ہیں ۔ابشر اکاونٹ پرموصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد سفر کے انتظامات کیے جائیں گے
غیر ملکیوں کے سفر کے حوالے سے فضائی سروسز کا بندوبست اور فلائٹ کنفرم کرنے کے بعد درخواست گزار کو انکے موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع فراہم کردی جائے گیجس میں فلائٹ نمبراورروانگی کا مقام درج ہوگا بعدازاں مسافر کو سفر کےلیے دی گئی بکنگ کے مطابق ٹکٹ خریدنا ہوگا
وزارت داخلہ نے ابشر اکاونٹ پر واپس جانے کے لیے دی جانے والی درخواست کے طریقہ کارکی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہر شخص یا سربراہ خانہ اپنے ذاتی ابشر اکاونٹ پر لاگ ان کرنےکے بعد ’عودہ‘ کے براوز میں اقامہ نمبر- تاریخ پیدائش، موبائل نمبر - روانگی اورپہنچنے کے مقام یعنی ان شہروں کا نام جہاں سے جانا اورجہاں جانا ہے درج کرنے کے بعد درخواست کو آن لائن جمع کروائیں-
جن شہروں سے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی ان میں ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ایئر پورٹ، شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ جدہ، مدینہ منورہ اور دمام کے شہزادہ محمد بن فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹس کو مخصوص کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ مسافر جو دیگر شہروں میں مقیم ہیں کو قریب ترین شہر کے ایئر پورٹ تک آنے کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے جائیں گے تاکہ وہ مذکورہ شہروں میں اپنی روانگی سے قبل پہنچ سکیں۔

No comments:

Post a Comment